6 نومبر 2014 - 13:12
کیا ترکی میں آٹھ ہزار دہشتگردوں نے ٹریننگ حاصل کی

شام میں موجود دہشتگردوں سے وابستہ عسکری ذرائع نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب اور ترکی میں آٹھ ہزار دہشتگردوں نے ٹریننگ حاصل کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ان آٹھ ہزار دہشتگردوں میں کچھ افراد اب بھی ان دونوں ملکوں میں ٹریننگ حاصل کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مغربی ممالک نے شام میں موجود باغی گروہوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ خود سے وابستہ گروہوں کی فہرست تیار کریں تاکہ ان کی ٹریننگ کا انتظام کیاجائے اور ان کے لئے ہتھیار فراہم کیاجائے اور یہ فہرست، فرانس میں متعلقہ فریقوں کو پیش کردی گئي ہے۔

واضح رہے کہ شام تقریبا چار برس سے جعلی بحران میں الجھا ہوا ہے اور بعض مغربی و عربی ممالک دہشتگردوں کو ٹریننگ اور اسلحہ فراہم کرکے انھیں شام بھیج کر صیہونی حکومت کے مفادات کی راہ میں قدم اٹھارہے ہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169